اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی لوٹ لی اور باآسانی فرار ہوگئے ۔ ڈاکوؤں نے گارڈوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا انجام منی ہیسٹ‘ کا آخری ٹریلر جاری
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی پر حملہ کیا اور نقدی سے بھرے ہوئے دو بیگ گارڈوں سے چھین کر فرار ہوگئے۔
ابتدائی طور پر لوٹی جانے والی نقدی کی مالیت تین کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ڈاکوؤں کی تعداد 5 تھی۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈوں سے نقدی سے بھرے ہوئے بیگوں کو چھیننے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے فرار ہوتے وقت ایک گارڈ کو زخمی بھی کیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق فرار ہونے کے لیے ڈاکوؤں نے سفید رنگ کی گاڑی کا استعمال کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کراچی میں ساڑھے20کروڑ روپے کی ڈکیتی:ایک سے زائد ملزمان ملوث نکلے
ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے اور تفتیش شروع کردی تھی۔ اس ضمن میں سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔