پی ٹی وی نے بھیجا ہرجانے کا نوٹس: شعیب اختر برہم ، عدالت جانیکا اعلان

پی ٹی وی نے بھیجا ہرجانے کا نوٹس: شعیب اختر برہم ، عدالت جانیکا اعلان

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری ٹیلیویژن کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی پر شعیب اختر کا مؤقف آ گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک فائٹر ہیں، ہار نہیں مانیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔

شعیب اختر نے اپنے بیان میں پی ٹی وی کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ
سرکاری ٹی وی میری عزت کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے وکیل بھیجے جانے والے نوٹس پر قانون کے مطابق اقدامات کریں گے۔

شعیب اختر سے بدتمیزی، اداکار بھی قومی ہیرو کے حق میں بول پڑے

دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے نام کمانے والے باؤلر کا گزشتہ دنوں پی ٹی وی کے پروگرام میں تنازع سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل نے نوٹس میں راولپنڈی ایکسپریس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 33 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تلخ کلامی کا معاملہ: شعیب اختر کا کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

جاری کردہ نوٹس کے مطابق شعیب اختر نے بتائے بنا دبئی جا کر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا جس سے سرکاری ٹی وی کو نقصان پہنچا۔

شعیب اختر کو بھیجے جانے والے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران آپ غیر حاضر رہے۔ نوٹس کے ذریعے کہا گیا ہے کہ نوٹس پیریڈ کے بنا استعفیٰ دینے پر 3 ماہ کی تنخواہ 33 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے اور اس کے علاوہ بھی 100 روپے ادا کیے جائیں۔

شعیب اختر سے بدتمیزی، وفاقی وزرا بھی میدان میں آ گئے

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس سلسلے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کررہے تھے۔

کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے ؟ شعیب اختر

اس کمیٹی نے گزشتہ دنوں  اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو پیش کردی تھی۔


متعلقہ خبریں