عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ


عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کے ذریعے بغداد میں وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وزیراعظم اس میں محفوظ رہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

حملے میں بغیر پائلٹ مسلح ڈرون استعمال کیا گیا۔ اور اس کے بعد بغداد کے گرین زون میں شدید فائرنگ ہوئی۔

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اتوار کی صبح بغداد میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنانے والے “ڈرون بم” کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ الکاظمی نے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں بچ جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’‘میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنے عوام کے درمیان ہوں اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ”

انہوں نے مزید کہا کہ “غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی‘۔

 


متعلقہ خبریں