پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی اتوار کو ہو گی

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا ہے، یکم ربیع الثانی اب اتوار کو ہو گی۔

 گھر بیٹھ کے  چانداورنظام شمسی کے سیاروں کی سیر کریں

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں یکم ربیع الثانی 1443 کا چاند نظر نہیں آیا اور اب یکم ربیع الثانی 1443 بروز اتوار کو ہو گی۔

واضح رہے کہ ربیع الثانی 1443 کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کچھ دیر پہلے اجلاس منعقد کیا تھا جس میں چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ ہونا تھا۔

 لاس ویگاس میں چاند کی شکل  کا ریزورٹ  بنانے کی تیاری

ذیلی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ہوئے تھے۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں