گلاسکو: امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کو بڑی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر چین نے ماحولیاتی امور پر مثبت اقدامات اٹھائے تو امریکہ بھی پابندیوں سے متعلق نرم رویہ اختیار کرے گا۔
امریکی صدر نے چین اور روس کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں عدم شرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو درپیش مسئلے سے کیسے کوئی راہ فرار اختیار کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 52 زخمی
انہوں نے کہا کہ اگر چین موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر یقین دہانی کرائے تو امریکہ بھی پابندیوں میں لچک دکھائے گا۔