ایف-16طیاروں پر ترک اور امریکی صدر آمنے سامنے


روم: اٹلی کے دارالحکومت میں ہونے والے جی-20 کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ 

صدر طیب اردوان نے امریکی صدر سے معاہدے کے مطابق ایف 16 جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب امریکی صدر نے بھی اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے روس سے ایس-400 دفاعی نظام کی خریداری روکنے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

طیب اردوان اور جوبائیڈن کی ملاقات میں مبینہ طور پر امریکی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انقرہ سے ملک بدر کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جی 20 ممالک سے متوقع ریلیف کےلیے ایم او یو طے کرنے کی اجازت

خیال رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے امریکی سفیر سمیت کئی دیگر مغربی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کو کہا تھا لیکن بعد میں ترک صدر نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ امریکا نے ترکی کو رقم کی فراہمی کے باوجود ایف سولہ طیاروں اور تربیت کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے شرط رکھی تھی کہ ترکی روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے کو ترک کردے۔


متعلقہ خبریں