بھارتی شائقین کا آئی پی ایل کو بین کرنے کا مطالبہ


ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ بین آئی پی ایل‘ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل کو فوری طور پر بین کیا جائے، کیوں کہ اس کی وجہ سے بھارتی کرکٹر تھک گئے تھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس شکست کا ذمہ دار کوہلی نہیں بلکہ دھونی اور روی شاستری ہیں۔


متعلقہ خبریں