بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹ اور لوٹ مار حکمران اشرافیہ کی سیاست کا وطیرہ ہے اور قوم کے ساتھ 73 برسوں سے دھوکہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور پی ٹی آئی کے سوا 3 سال یوٹرنز، مہنگائی، بے روزگاری اور مافیاز کے نام رہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے اپنے سپورٹرز کو بھی مایوس کردیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مل کر اسٹیٹ بینک پر ریاستی عمل دخل ختم کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں، مراد سعید

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اور نظریے پر تابڑ توڑ حملے ہو رہے ہیں اور موجودہ حکومت کے دور میں ملکی گاڑی ریورس گیئر پر ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی تھمنے کا نام نہیں لے رہا جبکہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے ہر ادارے کو تباہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت سے مذاق کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں