وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔
ادھر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس بھی ہوا جس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کا جائزہ لیا گیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
اجلاس میں کالعدم جماعت سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم کو احتجاج کے نقصانات اور حکمت عملی بارے بھی آگاہ کیا گیا۔