کرسٹن لیمرٹ نامی خاتون کے ہاں چھ سال میں3 بیٹاں ایک ہی تاریخ یعنی25 اگست کو پیدا ہوئیں۔ وہ خود کو ایک منصوبہ ساز کہتی ہیں ان کی تین بیٹیاں، تین سال کے وقفے سے ایک ہی دن پیدا ہوئی ہیں۔
جب 25 اگست 2015 کو لیمرٹ کی پہلی بیٹی صوفیہ کی پیدائش ہوئی تو اس دن ان کے کتے کی سالگرہ تھی۔
صوفیہ کی تیسری سالگرہ پر اس کی دوسری بہن جیولیانا پیدا ہوئی اوراس سال دونوں بہنوں کی سالگرہ پر تیسری بہن میا پیدا ہوئیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے صرف یہ منصوبہ بندی کی تھی کہ بچے کی پیدائش میں کتنا فاصلہ رکھنا ہے۔ ہم ہر بچے کی پیدائش میں3 سال کا وقفہ چاہتے تھے۔
انہوں نے اخبار کو بتایا کہ پہلی بار ہمارے ذہین میں اگست تھا کیوں کیونکہ یہ مہینہ لمبی تعطیلات کے درمیان آتا ہے۔
دوسرے بچے کیلئے انھوں نے پہلے کے بعد صرف تین سال کا وقفہ رکھا۔ تیسرے کی پیدائش کیلئے وہ 1 ستمبر کے بعد کی تاریخ کا ارادہ کر رہے تھے، کیونکہ لیمرٹ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی اسکول میں اپنی کلاس میں سب سے چھوٹی ہو۔
اسپتال کے ڈاکٹر کرسٹین گریوز کا کہنا ہے کہ ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ بچے ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوں۔
گریوز نے کہا کہ یہ حتمی طور پر نہیں بتایا جا سکتا کہ بچہ کب پیدا ہوگا کیوں ہر کیس میں وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔دوران حمل پیدا ہونے ہوالی پیچیدگیاں، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر عوامل کا کافی عمل دخل ہوتا ہے۔
لیمرٹ نے کہا کہ آخری بیٹی کی پیدائش میں کافی دشواری پیش آئی۔ حمل ٹھہرنےکے دس ہفتے بعد، لیمرٹ کو کوویڈ 19 ہو گیا۔ اسے پری لیمپسیا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔
ڈاکٹر نے کہا کہ اس کے نتیجے میں جلد ڈیلیوری ہو سکتی ہے۔ اس کی ستمبر 2021 کی مقررہ تاریخ اگست میں بدل گئی اور 25 اگست کو ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی۔