راولپنڈی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان جاری کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔
COAS congratulates Pakistan Cricket Team for outstanding performance and comprehensive win against India in ICC T 20 World Cup Match. “Pakistan Cricket Team has made us all proud”
COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پاک بھارت میچ کابینہ ارکان کے ہمراہ اسکرین پر دیکھا۔