پاکستان نے 6 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لیا۔ گرین شرٹس نے ایک ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔
پاکستان نے اب تک 6 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ 2009 میں ہونے والے دوسرے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کی۔
2007 میں پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم رنرز اپ رہی، بھارت نے ٹائٹل جیتاتھا۔
پاکستانی ٹیم اب تک ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلوں میں 34 میچ کھیل چکی ہے۔ ان میں سے 19 جیتے اور 14 میں شکست ہوئی۔
پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت کی۔ 2009میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے کپتان یونس خان تھے، پاکستان نے ٹائٹل جیتاتھا۔
2010کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی نے ٹیم کی قیادت کی۔2012 اور 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں قیادت کے فرائض محمد حفیظ کو ملے۔
2016 کے ورلڈ کپ میں ایک بار پھر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔