لاہور: مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ، 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ہے جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کوسلام پیش کرتے ہیں،غمزدہ خاندانوں کےدکھ میں برابرکےشریک ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔


متعلقہ خبریں