راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔
پاک فوج داخلی سالمیت و ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف
ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔
باجوڑ:بارودی سرنگ کے دھماکے میں4سیکیورٹی اہلکارشہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک خلیل اورسپاہی شاکراللہ شامل ہیں۔ شہید نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ جب کہ سپاہی شاکراللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔