وزیراعظم نے چھ ملکوں میں سفیروں کی تقرری کی منظوری دے دی


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سمیت چھ ملکوں کے لیے سفیروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ہائی کمشنرز جبکہ آسٹریا، نیوزی لینڈ اور قزاقستان کے لئے سفیروں کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری/ چیف آف پروٹوکول صاحبزادہ احمد خان برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری بابرامین کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ وزارت خارجہ کی ڈی جی ثقلین سیدہ  کی تقرری بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر کے طور پر کر دی  گئی ہے۔

وزارت خارجہ میں تعینات ڈی جی قاضی امتیاز اور ایڈیشنل سیکریٹری ظہیر جنجوعہ کو بالترتیب قزاقستان اور نیوزی لینڈ کے لیے سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقرر کیے گئے سفیر اور ہائی کمشنر کیریئر سفارتکار ہیں اور انہیں متعلقہ ملکوں سے ضروری منظوری بھی مل گئی ہے۔


متعلقہ خبریں