خبردار: طیارے سے انسانی فضلہ بھی اوپر گر سکتا ہے

plane

برطانیہ میں طیارے نے پرواز کے دوران اپنا سیوریج صاف کیا جو ایک شہری کے گارڈن پر جا گرا جہاں وہ خود بھی موجود تھا۔

دی رائل برو آف ونڈسر اینڈ میڈن ہیڈ کے ایوی ایشن فورم سے بات کرتے ہوئے مقامی کونسلرنے اس واقع کو خوفناک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ شہری کا پورا گارڈن، پودے ہر چیز فضلے سے بھر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارہ دہلی کی سڑک پر پھنس گیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ بے شک معمول کی بات ہے کہ طیارے میں موجود سیوریج کو خصوصی ٹینکوں میں محفوظ کیا جاتا ہے، لیکن عام طور پر ان کے مندرجات کو جہاز کے اترنے کے بعد خالی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ ہر سال ایسے واقعات پیش آتے ہیں لیکن اس میں منجمد سیورج ہوتا ہے  لیکن اس بار یہ منجمند نہیں تھا اور یہ فضلہ بہت گندے طریقے سے شہری کے گھر پر بکھر گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ کبھی کسی شہری کو اتنے ناگوار واقع سے گزرنا نہیں پڑے گا۔ تاہم ائیرپورٹ عملے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات لاکھوں میں سے ایک بار ہی پیش آتے ہیں۔

رہائشی بھی اس ورچوئل میٹنگ میں موجود تھا اس کا کہنا تھا کہ جب  واٹر کمپنیز اپنا فضلہ دریاوں میں پھینکتے ہیں تو انہیں سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن فضا سے انسانی فضلہ پھینکنا اس سے زیادہ گھناونا عمل ہے۔


متعلقہ خبریں