100 ملین سال پرانا کیکڑا دریافت


سائنسدانوں نے  ڈائنوسار کے زمانے کا کیکڑا دریافت کر لیا ہے جو 100 ملین سال پہلے زمین پر پایا جاتا تھا۔

میانمار میں دریافت ہونے والا  کیکٹرا سب سے قدیم آبی جانور ہے ، جو اب تک دریافت ہونے والی کیکٹرے کی سب سے مکمل باقیات قرار دی جا رہی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں ارتقائی حیاتیات کے شعبہ  کہ ریسرچرہیڈ کا کہنا تھا کہ یہ نمونہ اس قدر شاندار اور مکمل ہے کہ اس کے جسم کا ایک بال بھی نہیں ٹوٹا۔

امبر کے نمونے پر کام کرنے والے چینی، امریکی اور کینیڈین سائنسدان ، جو شمالی میانمار میں کام رہے ہیں نے چھوٹے کیکڑے کو ‘ کریٹپسارا اتھاناتا ‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں 100 ملین سال پرانی مخلوق سطحی طور پر کیکڑوں سے مشابہت رکھتی ہے جو آج ساحلوں کے گرد گھومتی ہیں۔

اگرچہ سب سے قدیم کیکڑے کی باقیات 200 ملین سال پہلے جوراسک دور کے ہیں جو زیادہ تر نامکمل ہیں۔

کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی اسکین کے ذریعے سے کیکڑے کے جسمانی اعزا کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو 5 ملی میٹر لمبا ہے اور ممکنہ طور پر کیکڑے کا بچہ ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں