جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں گھر جانا چاہیے: عبدالرحمان کیتھران

جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں گھر جانا چاہیے: عبدالرحمان کیتھران

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں اب گھر جانا چاہیے۔ یہ بات جام کمال سے ناراض ہو کر صوبائی وزارت سے مستعفی ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کیتھران نے کہی ہے۔

حکومت بچانے میں مدد کریں، جام کمال: پانی سر سے گزر چکا، غفور حیدری

ہم نیوز کے مطابق سردار عبدالرحمان کیتھران نے کہا ہے کہ نہیں چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کے سامنے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو مکمل طور پر مائنس کرچکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جام کمال نے اسلام آباد کا دورہ کیا لیکن انہیں کچھ بھی نہیں ملا۔

سردار عبدالرحمان کیتھران نے کہا کہ جام کمال مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اب انہیں گھر جانا چاہیے۔

تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی: وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ناراضگی کے بعد صوبائی وزارت سے استعفیٰ دینے والے ایک اور رکن اسمبلی ظہور بلیدی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔

ظہوربلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی بھی ہمیں حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شورشرابہ، واک آؤٹ

ہم نیوز کے مطابق ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ  بلوچستان جام کمال کو ہٹانے کے لیے مکمل طور پر جمہوری طریقہ استعمال کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں