افغانستان: قندھار مسجد میں دھماکہ، 47 افراد جاں بحق


افغانستان میں مسلسل دوسرے جمعہ مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق جب کہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ قندھار کی ایک مسجد میں نمازجمعہ کے دوران ہوا جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید کھوسٹی نے ٹوئٹر پر دھماکے سے متعلق بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

افغانستان :نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ، 100 افراد جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی خصوصی فورس واقعے کی نوعیت کا تعین کرنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے علاقے میں پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب ایک عینی شاہد نے اے ایف پی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نے تین دھماکوں کی آواز سنی، ایک مسجد کے مرکزی دروازے پر، دوسرا جنوبی علاقے میں اور تیسرا جہاں نمازی وضو کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے جمعہ قندوز میں مسجد میں دھماکے سے 100 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں