صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو نہیں بھولے گی۔
ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ میں انہیں 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا۔ انہوں نےجوہری تخفیف کو فروغ دینے میں ہماری مدد کی۔ اللہ ان پر رحمت نازل کرے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
Deeply saddened to learn about the passing of Dr. Abdul Qadeer Khan. Had known him personally since 1982.
He helped us develop nation-saving nuclear deterrence, and a grateful nation will never forget his services in this regard. May Allah bless him.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 10, 2021
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قوم ایک سچے محسن سے محروم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے دل و جان سے مادر وطن کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا کردار مرکزی ہے۔ اللہ ان کی روح پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان انتقال کر گئے
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن پاکستان ہیں۔ ملک کو ایٹمی پروگرام دےکر ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے قوم پر احسان کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ملک کی بہت خدمت کی۔ انہوں نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔
ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدلقدیر نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کام کیا۔ پاکستان نے ایٹم بم بنا کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔