ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ

ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آپریشنز کے عہدے پر موجود ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعنیات کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔

ظاہر شاہ کو ڈپٹی چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین تعیناتی کی سمری وزرات قانون کو بھجوائی تھی۔ وزارت قانون کل ڈپٹی چیئرمین نیب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

نیب آرڈیننس کوئی این آراو نہیں، اسد عمر

ذرائع کے مطابق ظاہرشاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں