ظاہر شاہ کو ڈپٹی چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین سمری وزرات قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔وزرات قانون سمری کو وزیراعظم آفس بھجوائے گی۔

فی الحال ظاہرشاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری بعد صدرمملکت ڈپٹی چئیرمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔

ڈپٹی چئیرمین کی سیٹ چار اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حکومت ڈپٹی چیئرمین کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی تھی اور نیب کے دو ڈی جیز بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

ڈی جی نیب ظاہر شاہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب پشاور بریگیڈیر فاروق بھی ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہیں۔

 


متعلقہ خبریں