الیکشن کےقریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی، شیخ رشید

فائل فوٹو


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کو 2 نہیں اب 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔ الیکشن کےقریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنےوالے منہ کے بل گریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کے 120دن بہت اہم ہوں گے۔ پگڑیاں اچھالنے کانہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اورخطے سے جڑا ہے۔ ہمارا سیاستدان مغرب کی جانب دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پھرعمران خان آئیں گے۔

عمران خان افغان مسئلے کو بہترطریقے سے حل کررہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے۔ میری زندگی کا مشن ہے کمزورطاقتور ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کے افتتاح کے بعد سیاست کوخیرباد کہوں گا۔ سمجھتا ہوں کسی اورکو بھی آنے کا موقع دیا جائے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں