مریم نواز فوج کے خلاف خونی بیانات دے رہی ہیں، شیخ رشید


وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز فوج کے خلاف خونی بیانات دے رہی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مریم نوازاداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ فوج جمہوریت کے ساتھ ہے اس کے خلاف غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کرنے والے اپنے لیئے مسائل پیدا کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ آج جہاں ہیں اس کی ذمہ دار مریم نواز ہیں اور کل یہ سیاست سے فارغ ہوں گے اس کی ذمہ دار بھی وہی ہوں گی۔ شہباز شریف تھوڑی بہت کوشش کرتے ہیں لیکن مریم ان کی کوشش پر جھاڑو پھیردیتی ہیں ۔نوازشریف کا وقت گزر گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی مددکرنا فوج کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ کچھ بھی ہو پاکستان کے حساس اداروں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کےقریب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی نئی صف بندی دیکھ رہاہوں۔ میں عمران  خان کے ساتھ آیا تھا عمران خان کے ساتھ جاوں گا۔ پنڈورا لیکس کےذمہ داران کے خلاف وزیراعظم انکوائری کا کہہ چکے ہیں۔پنڈورالیکس میں2زمان پار ک کو ملوث کرنے کی  ناکام کوشش کی گئی ۔پنڈورا لیکس میں جوبھی ملوث پایاگیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر دا خلہ  کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی میں بھارت ملوث تھا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوشش کی ہے لیکن اس کا صلہ نہیں ملا۔ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے اور پاکستان میں امن ہوگا۔کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا علم نہیں ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے  کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیاجارہاہے۔مرے ہوئے لوگوں کی ویکسی نیشن کی خبریں آرہی ہیں۔این سی او سی کو دنیا بھرمیں کارکردگی کےباعث پذیرائی حاصل ہے۔

وزیر داخلہ نے بلوچستان میں زلزلے سے  جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور دیگر امدادی ادارے متاثرہ اضلاع میں مصروف عمل ہیں، جوکچھ ممکن ہو اوہ کریں گے


متعلقہ خبریں