چمن:پاک افغان بارڈر آج دوسرے روز بھی بند


 چمن : پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کےلیے آج دوسرے روز بھی بند ہے۔

سرحدکی بندش سے باب دوستی کےدونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ پیدل آمد ورفت کرنے والے  افراد بھی سرحد کے اطراف میں موجود ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج تاجروں، عمائدین، سول وسیکیورٹی حکام کا اجلاس ہوگا۔ سرحدی امور پر طالبان انتظامیہ سے بات چیت کاطریقہ کارطےکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چمن:پاک افغان بارڈر تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کےلیےبند
باب دوستی کوافغان اہلکاروں کی جانب سےاحتجاجا بندکیاگیا۔  افغان حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی سرحدی حکام کیساتھ آمدورفت کے طریقہ کار پراعتراض ہے
طالبان نے پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے گئے معاہدے پر عمل کا مطالبہ  کیا ہے۔

ان کا کہناہے کہ جب تک پرانے معاہدے کے مطابق  شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات پر پیدل آمد و رفت بحال نہیں کی جاتی بارڈر بند رہے گا

واضح رہے کہ  باب دوستی سرحد صبح 8 سے شام 4 بجے تک معمول کے مطابق کھلی رہتی ہے۔

سرحد بند ہونے سے ٹرکوں میں  موجود سامان خراب ہو نے کا خدشہ ہے وہیں  سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیا خورو نوش کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے

 


متعلقہ خبریں