کرکٹ اب پیسےکی گیم ہوگئی ہے،رمیز راجہ

رمیز راجہ (rameez raja)

 چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب پیسےکی گیم ہوگئی ہے۔

کراچی میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو کارپوریٹ سیکٹر کی ضرورت ہے۔ ہم سب کا مقصد یہی ہے ایک پیچ پر رہ کر کام کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا میرا مقصد یہی ہے کہ کرکٹ دنیا سے پیچھے نہ رہ جائے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی وجہ سے مجھےدھچکہ لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے دو چیزیں سیکھی ہیں، ایک یہ کہ اگر آپ کی ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی، دوسری یہ کہ اگر کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو بھی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی فنڈنگ پر اس وقت ہماری کرکٹ چل رہی ہے۔ ہمارے مقامی سرمایہ کاروں کی حصہ داری کم ہے

رمیز راجہ نے کہاکہ ملکی کرکٹ آئی سی سی پر انحصار کرتی ہے، میں چاہتا ہوں  مقامی سرمایہ کار کرکٹ کی اکانومی بڑھانے میں حصہ لیں، ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری سے کرکٹ بہت آگے نکل گئی ہے۔

کراچی میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کا دورہ کیا اور وہاں کا روایتی گھنٹہ بجا کر دن کی ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔


پی ایس ایکس میں بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ یہاں آنا انوکھا تجربہ ہے، میرے کراچی آنے کا مقصد ہے کہ کرکٹ اکانومی میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔

انہوں نے کہاکہ اسکول کرکٹ کو فعال کررہے ہیں آپ سرمایہ کاری کریں۔ رمیز راجہ نے مزید کہاکہ میں ملکی تاریخ میں چوتھا کرکٹر ہوں جو چیئرمین پی سی بی بنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں