بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 18 روپے سے بڑھ گئی

نیپرا

نیپرا نے سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی

پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگا دیا گیا۔ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 18 روپے سے بڑھ گئی۔

30ستمبر کو 1.62 روپے فی یونٹ سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معیاد ختم ہوگئی۔ یکم اکتوبر سے 1.65 روپے فی یونٹ سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ عائد کردی گئی
نیپرا نے فیول پرایس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا

فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں