پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، فرخ حبیب


فیصل آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں۔ سابق حکومت تمام اداروں کو تباہ کر کے گئی لیکن سابق حکومت کے خساروں کو ہم نے ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی کہا ان کو این آر او نہیں ملے گا اور ہماری حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی رونقوں کو بحال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی کمی کبھی پوری نہ ہو سکے گی، مریم نواز

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لندن میں محلات نہیں بنا رہے بلکہ عمران خان غریبوں کو چھت دینے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، 31 دسمبر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں