جرمنی میں پاکستان کے قونصلر جنرل زاہد حسین نے بتایا ہےکہ سرکاری کارروائی کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ عمر شریف کی میت کو کس طرح اور کب پاکستان روانہ کیا جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیر کے روزجاری کیا جائے گا، جرمنی میں عام تعطیل ہونے کے باعث آج ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تمام کاغذی کارروائی سرکاری سطح پر پیر کے روز مکمل کی جائے گی۔
بھارت میں لوگ عمر شریف کو دیکھنے کیلئے ترستے تھے، جونی لیور
خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا
عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔