برطانیہ میں پیٹرول کا بحران، فوج میدان میں آگئی


بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں مشکلات سر اٹھانے لگیں، ٹرک ڈرائیورز کی کمی سے برطانیہ میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔

لندن میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی ہے، آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیور پیٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پیٹرول کی ترسیل چیلنج بن چکی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: پیٹرول کی قلت کے بعد ادویات کی ترسیل بھی متاثر

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز جلد تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جائے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی فوری طور پر 5 ہزار ٹرک ڈرائیورز کو ویزے دینے کا اعلان کیا تھا، یوکے روڈ ایسوسی ایشن نے کہا، ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے برطانیہ کو کم از کم ایک لاکھ ٹرک ڈرائیورز کی ضرورت ہے،

پیٹرول کمپنی برٹش پیٹرولیم نے ڈرائیورز کی کمی کے باعث کچھ گیس اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں