کرہ ارض مرجھا رہا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا


سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کرہ ارض تیزی سے مرجھا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گرم سمندر سورج کی روشنی کو خلا میں منعکس کرنے کے لئے کم روشن بادلوں کا سبب بن رہے ہیں جس سے ہمارے سیارے میں زیادہ توانائی جمع ہو رہی ہے۔

نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 20 سال کی نسبت زمین پر فی مربع میٹر تقریبا نصف واٹ کم روشنی کی عکاسی ہو رہی ہے۔

دم چھوٹی اور چونچ بڑی، موسمیاتی تبدیلیوں سے جانور بھی متاثر

ٹیم نے بتایا کہ روشنی میں نصف کمی گزشتہ تین سالوں میں ہوئی جس کی بنیادی وجہ بحر الکاہل پر کم نشیبی بادل ہیں۔

سائنسدانوں نے امید ظاہر کی تھی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گرم زمین زیادہ بادل پیدا کرے گی اور گرمی کو اعتدال میں لانے کے لئے زیادہ البیڈو پیدا کرے گی لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کے برعکس ہو رہا ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی آ سکتی ہے۔

البیڈو کیا ہے؟ البیڈو زمین سے شمسی تابکاری کی عکاسی کا ایک پیمانہ ہے۔


متعلقہ خبریں