طوفان کا رخ تبدیل، سندھ کو خطرہ کم


محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔ اب کراچی سمیت سندھ کے لیے خطرہ کم ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سائیکلون کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن یہ پسنی، گوادر اورعمان کی طرف رخ کرسکتا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں طوفانی بارشوں کا خطرہ کم ہوگیا ہے۔ سندھ اوربلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا ہوسکتی ہے۔

سمندری طوفان خطرے کے پیش نظر کراچی میں آج عام تعطیل ہے۔ تمام اسکول، سرکاری دفاتر اور کاروبار بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پورٹ قاسم پر ہائی ریڈ الرٹ جاری

شہر میں بارش، انتظامیہ الرٹ، ایمر جنسی میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔ جامعہ کراچی میں آج ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا، اسکولز، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلہ صوبے میں متوقع طوفان اور بارشوں کے باعث کیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق جمعہ کو کراچی میں لازمی سروسز والے اداروں اور بارشوں کی ایمر جنسی میں خدمات انجام دینے والے سرکاری اداروں کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بشمول کاروباربند رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ وارننگز میں نہ صرف شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے بلکہ سمندر میں لنگرانداز جہازوں کو بھی اپنے انجن آن رکھنے کا کہا گیا ہے تاکہ طوفانی کیفیت میں وہ باآسانی کھلے سمندر میں جا سکیں۔


متعلقہ خبریں