سعودی عرب ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا

oil gas lpg

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے۔

وفاقی حکومت کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانی اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پاکستان اسکیم میں حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے صرف انسٹرومنٹ خریدے جائیں۔ روشن ڈجیٹل کے تین سطحیں بنائی گئی ہیں۔ بیرون ممالک ورکر سطح کے پاکستانیوں نے پچھلے سال 29 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔ جو بہتر ملازمتوں میں لوگ کام کرتے ہیں وہ باہر سرمایہ کاری کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری سطح کی کیٹگری کے لوگوں کو روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں انسینٹو دیا گیا ہے۔تیسری کیٹگری کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں