کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کرنٹ انڈیکس 1000 پوائنٹس تک گرگیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبرآنے تک کرنٹ انڈیکس 1009 پوانٹس کمی سے 42ہزار 585 پوانٹس پر ٹریڈ کررہا ہے
تجارتی اداروں کی جانب سے ایمرجنگ مارکیٹ قرار دی گئی اسٹاک ایکسچینج مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اسٹاک ایکسچنج کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو اسٹاک مارکیٹ کریش کرسکتی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے بھی مسلسل انحطاط کا شکار رہی تھی۔