خیبر پختونخوا جیسی ہیلتھ انشورنس امریکہ میں بھی نہیں،عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی طرف نکل گئے ہیں،خیبر پختونخوا میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود ہے، ایسی انشورنس امریکہ میں بھی نہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس غریب گھرانے کیلئے بہت بڑی نعمت ہے،سڑکوں پر سونے والوں کیلئے ہم نے پناہ گاہیں بنائی ہیں۔

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز سے بہت خوشی ہوئی، نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں،نوجوان کبھی بھی خود کو کمترنہ سمجھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑا انسان بڑے خواب دیکھتا ہے اس کیلئے محنت کرتا ہے،بڑی سوچ رکھنے والا ہی بڑا آدمی بنتا ہے،محنت کرنے والا شخص ہمیشہ آگے نکل جاتا ہے،اللہ تعالیٰ اتنا ہی آپ کو دے گا جتنی آپ محنت کریں گے۔

ہمارے وقت میں 2قسم کے کھلاڑی ہوتے تھے ایک اپنے لیے کھیلتے تھے دوسرے ملک کیلئے،بڑےاہداف کےحصول کےلیےہمیشہ کوشاں رہیں.

اسلامی ریاست میں انسانیت ہوتی ہے،انسانی معاشرے میں احساس ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزور بھوکا مر جاتا ہے.

عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون پر عملدرآمد نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا،معاشرے میں انصاف ہو تب ہی میرٹ ہوتا ہے،طاقت ور کو کہہ رہے ہیں کہ تم بھی حکومت کو جوابدہ ہو،اس پر سب گزشتہ 3 سال سے باہر بیٹھ کر شور مچار ہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آر او ہے،بھیگ مانگ اور امداد لے کر کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،اگر دنیا سے عزت کرانی ہے تو سب سے پہلے اپنی عزت کرنا ہوتی ہے۔

جو آدمی سچا ہوتا ہے اسے معاشرہ ہمیشہ یاد کرتا ہے،سچے آدمی کی ہمیشہ عزت ہوتی ہے،میں ہمیشہ یہ چاہوں گا کہ حکومت پر تنقید کریں پر سچی کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت کرپشن نہیں کررہی ، اس لیے انہیں آزاد صحافیوں سے فرق نہیں پڑتا، چیلنج کرتا ہوں ایسی کوئی حکومت نہیں آئی جس نے میڈیا کو اتنا آزاد رکھا ہو،70فیصد پروگرام ہمارے خلاف چلتے ہیں۔

آزادکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو لکھا گیا کہ زائچہ نکال کرانہیں وزیراعظم بنا یاگیا،ہم نے جس طرح میڈیا کو آزاد چھوڑا ہوا ہے کبھی اس طرح کی میڈیا فریڈم نہیں تھی،باہر کے لوگ اس طرح کی خبریں پڑھیں گے تو کیا کہیں گے؟


متعلقہ خبریں