الیکشن کمیشن کا نوٹس: فواد چوہدری ، اعظم سواتی نے مہلت مانگ لی


وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے نوٹس پر جواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وفاقی وزراء نے مہلت دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھجوا دی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جواب دینے کے لیے 6 ہفتوں کی مزید مہلت مانگی ہے۔

’’ثبوت دیں’’ الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس، جواب طلب

فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل آفتاب مقصود ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کو 16 ستمبر کو نوٹس بھجوائے تھے اور دونوں کو جواب دینے کے لیے7 دن کا وقت دیا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی درخواست ملنے پر مہلت دینے یا نہ دینےکا فیصلہ ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں