رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس منظوری کے لیے بھیج دیا گیا

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

 نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس منظوری کے لیے بھجوا دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق   رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40 کروڑ سے زائد ہے۔ نیب میں تحقیقات کے دوران 19 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کی تفصیلات رانا ثناء اللہ نہ دے سکے۔

نیب نے 19 کروڑ کی جائیداد کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر چیئرمین کی منظوری کے لیے ریفرنس بھجوا دیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منطوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی خبروں پر پابندی لگانی ہے تو ابتدا پی ٹی آئی اور فواد چودھری سے کریں، رانا ثنا اللہ

ان اثاثہ جات میں ڈی ایچ اے لاہور میں ایک کنال کے تین پلاٹس شامل ہیں۔ لاہور میں2 فارم ہاؤسز اور فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں متعدد دکانیں جن کی مالیت ساڑھے تین کروڑ ہے شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نجی ہاؤسنگ اسکیم میں پانچ پلاٹس جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ایک  لینڈ کروزر جو ہیروئن کیس میں ضبط ہے شامل  کی گئیں ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے جن کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے خلاف موجودہ دور حکومت میں منشیات کا بھی کیس درج کیا گیا تھا۔ اس کیس میں انہیں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیلنا پڑی تھیں۔ وہ تاحال ضمانت پر ہیں۔


متعلقہ خبریں