پرویز مشرف نے بھی ملک میں نئے صوبوں کا مطالبہ کر دیا

پرویز مشرف کی سزا معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

فوٹو: فائل


کراچی: سابق صدرجنرل پرويز مشرف نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے ملک کے خلاف سازش کررہا ہے اور حکمران کرپشن میں مصروف ہیں۔

کراچی نشترپارک میں منعقدہ آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر ملک میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔

انہوں نے حکمرانوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر خطرات کا سامنا ہے اور ہمارے حکمران اسے تباہ کرنے کے درپے ہیں، تمام قومیتیں ملک کے لیے متحد ہوجائیں، مہاجرخود کو تنہا نہ سمجھیں میں اُن کے ساتھ ہوں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ملک کے لیے کیا کرنا ہے، ہم نے ملک کو خوشحالی دی ہے اور ہمارے ہوتے ہوئے پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔

سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ملک کی تیسری قوت بن کر ابھرے گی۔

پرویز مشرف نے ہزارہ اور سرائیکی صوبے سمیت ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرديا۔


متعلقہ خبریں