امریکہ میں پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصاویر وائرل


امریکی ریاست نیویارک میں پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

امریکی قونصل خانہ کراچی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر جاری کیں جو امریکی ریاست نیویارک میں ایک پاکستانی کے ریسٹورنٹ کے باہر موجود ہے۔ جو پاکستانی کی پہچان بنا ہوا ہے۔

پاکستانی ٹرک آرٹ کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے اور کئی مغربی ممالک کی آرٹ گیلریوں میں اس آرٹ کو پیش کیا جا چکا ہے۔

امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے فیس بل پر ٹرک آرٹ کی کچھ تصاویر پیش کی گئیں۔ یہ ٹرک نیویارک کے علاقے بفیلو میں پاکستانی کاروباری شخص مرشد مسعود قاضی کے ہوٹل کے باہر موجود ہے۔

اس ٹرک پر پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ سواری لبے نہ لبے، اسپیڈ اک سو نبے!

امریکہ قونصل خانہ کراچی کی جانب سے پوسٹ پر لکھا گیا کہ پاکستانی ٹرک آرٹ کی کیا ہے بات ہے۔

کئی مغربی ملکوں میں نہ صرف کاروں بلکہ بڑی گاڑیوں کو بھی اس مخصوص آرٹ سے خوبصورت بنایا جا چکا ہے۔ چند برس پہلے جب اس ٹرک آرٹ کو دنیا کے سامنے لایا گیا تو اس کا مقصد دہشت گردی کی لپیٹ میں آئے ہوئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں