ڈبلن: پاکستان کے خلاف اپنے تاریخی ٹیسٹ کے تیسرے روزآئرلینڈ کی ٹیم نے کھیل کے اختتام پربغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لئے۔
اس سے پہلے پاکستان نے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، فہیم اشرف 83 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اسد شفیق نے 62، شاداب خان نے 55 اور حارث سہییل نے 31 رنز بنائے۔
جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 130 رنز پرآؤٹ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔
آئرلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے چار، شاداب خان نے تین جبکہ محمد عامر نے دو وکٹیں لیں۔
کھیل کے اختتام پرایڈ جوائس 39 اور پورٹر فیلڈ 23 رنز بناکر ناٹ آوَٹ تھے جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کےلئے آئرلینڈ کو ابھی مزید 116 رنز درکار ہیں۔