مسجد نبوی میں ڈیڑھ برس بعد آب زمزم کے کولروں کی واپسی


کرونا کی وبا کے سبب دنیا بھر سمیت سعودی عرب میں بھی سخت احتیاطی تدابیر اپنائی گئی تھیں، تاہم زندگی معمول پر آتی دکھائی د رہی ہے، مسجد نبوی میں ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ بعد آب زمزم کے کولروں کو دوبارہ رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی انتظامی ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولر واپس رکھے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری

اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ  صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق زمزم کی لیبارٹری پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے۔ یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے۔

اور یہاں خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہاؤں سے یک دم پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں