پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13ستمبر کو بلا رہے ہیں، بابر اعوان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست نہ بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارے ریاست کے ماتحت ہوتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، سیاست کرنی ہے تو عہدہ چھوڑ کر الیکشن لڑیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی لیکن کیسے ہوگی؟ وہ نہیں بتایا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی دشمن ہے اور اس نے ریفارمز کے لیے ایک تجویز بھی نہیں دی۔

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے کہا کہ ہمیں این آر او چاہیے قانون سازی نہیں چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہوا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان نے واک اؤٹ کیا۔

الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آگ لگا دیں، اعظم سواتی

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلوچستان کی سینیٹرکو ویڈیو لنک کے ذریعے ووٹ دینے کا حق نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی۔

بابراعوان نے کہا کہ اپوزیشن کوخطرہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کو پڑے گا۔ انہوں ںے کہا کہ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے اور الیکشن بل ریفر کریں گے جب کہ 13 ستمبرکو پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات کے مطابق قانون سازی کرے گی اور اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا۔


متعلقہ خبریں