الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سب کچھ حکومت اور پارلیمنٹ کے خلاف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان جمہوری نظام کو تقویت دینے کے لیے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، سیاست کرنی ہے تو عہدہ چھوڑ کر الیکشن لڑیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور مشیر بابراعوان کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مشتر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ تمام تر اعتراضات چیف الیکشن کمشنر نے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے کابینہ کے 6 اراکین کو ٹاسک سونپا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 49 ترامیم پیش کیں جس کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر الیکشن کمیشن تھا۔

وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے آ ج تک ملک میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال متعارف کرانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم ایسی اصلاحات چاہتے ہیں جس سے انتخابات میں دھاندلی کا راستہ ہمیشہ کے لیے رک جائے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد ووٹ چوری کو سہولت دینا ہے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ سندھ کی ناکام طرز حکمرانی کو حقیقی جمہوریت سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں