حکومت ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے،کوئی پوچھنےوالا نہیں؟


 مریم نواز بھی الیکشن کمیشن سے متعلق وزیر ریلوے اعظم سواتی کی بیان پر بول پڑیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوا ز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے صرف اداروں میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے۔ حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے۔کوئی پوچھنےوالا نہیں ؟


یاد رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اور الیکشن کمیشن حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔ الیکشن کمیشن حکام اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آگ لگا دیں، اعظم سواتی

علی محمد خان الیکشن کمیشن حکام  کومنانے کے جتن کرتے رہے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا۔ ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں  بدتمیزی کی۔آج  الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔


متعلقہ خبریں