چین کا افغانستان میں نئی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ


چین نے افغانستان میں نئی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت کے ساتھ روابط برقرار رکھیں گے، چین افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

نئی حکومت، تقریب جلد ہو گی، طالبان کی پاکستان، چین سمیت کئی ممالک کو دعوت

دوسری جانب طالبان نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

افغان میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ  نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے پنجشیر میں عام معافی کا اعلان کر دیا

چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجشیر: احمد مسعود کی جنگ روکنے کے لیے مشروط پیشکش

انہوں نے کہا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

گزشتہ روز پنجشیر میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان سے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں