انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک


انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جکارتہ: جیل میں آگ لگنے سے 72قیدی جھلس گئے جن میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے، جیل میں آگ کیسے لگی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  جیل میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ  وائرنگ کو دیکھ رہے ہیں جس سے شبہ ہے کہ آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:کورنگی میں گرنے والی عمارت کا ریسکیو آپریشن مکمل

انتظامیہ کے مطابق آگ 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ٹینگرنگ جیل کے بلاک C میں لگی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بلاک میں قیدیوں کو منشیات سے متعلق جرائم کے لیے رکھا گیا تھا اور اس میں 122 افراد کی گنجائش تھی۔

اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آگ لگنے کے وقت وہاں کتنے افراد موجود تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹینگرنگ جیل میں 2 ہزار سے زائد قیدی تھے، جب کے اس کی گنجائش 600 سے کہیں زیادہ ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا جبکہ بہتر حالت والے قیدیوں کو کو جیل کمپلیکس کے اندر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں