وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنادی۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے، واٹر موٹرز اور دیگر آلات کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن مان گیا، آئندہ انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے ،شبلی فراز
وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹرز میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہو جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی دکھائے گی اور بجلی کم استعمال کرے گی، نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا
بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔