کورونا: میرپور، مثبت کیسز کی شرح دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ


اسلام آباد: وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے تحت میرپورمیں دیگر شہروں کی نسبت مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

اسلام آبادمیں پھر کورونا تیز، ڈاکٹرز اور عملہ ہائی الرٹ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح جاری کی ہے جس میں کورونا پھیلاؤ والے پانچ شہروں کی تفصیلات شامل ہیں۔

جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح میر پور میں 17.18 فیصد رہی ہے جب کہ مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 14.44 فیصد رہی ہے۔

وفاقی وزرات صحت کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح مردان میں 13.01 فیصد، فیصل آباد میں 11.32 فیصد اور لاہور میں 10.76 فیصد رہی ہے۔

سگریٹ پینے والوں کے لیے کورونا زیادہ خطرناک

ہم نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے تحت ملک کے 28 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں