مصباح ، وقار دستبردار، ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نئے کرکٹ کوچز


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ  وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردارہو گئے، ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داری نبھائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا، اب وہ اس فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکیں۔

مصباح الحق نے موقف اپنایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی اسکوارڈ کا اعلان، سرفراز آوٹ

باولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ مصباح الحق نے انہیں اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر مطمئن ہیں۔

چیف ایکزیکٹو پی سی بی وسیم خان  نے کوچز کے عہدہ چھوڑنے پر موقف اختیار کیا کہ وہ مصباح الحق  اور یونس خان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،مصباح الحق نے گزشتہ 24 ماہ میں قومی ٹیم کے لیے بہترین کام کیا۔

یہ بھی  پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم  کی نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی ذمہ داری دی ہے۔

خیال رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو 2019 میں قومی ٹیم کا ہیڈ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں