اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم عوام سے کوئی چیز نہیں چھپاتے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پر غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس کے 66 والیم کے کچھ صفحے غائب ہیں جبکہ عدالت نے کہا ہے مکمل صفحات فراہم کریں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ برطانیہ نے ابھی تک ہمیں کورونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ پر رکھا ہوا ہے اور برطانیہ نے ریڈ لسٹ پر رکھنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ کورونا اعداد وشمار سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس لیے ہمیں مل کر کورونا سے نمٹنے کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا زیادہ پھیلنے پر سندھ حکومت نے سخت اقدامات کیے جبکہ عوام نے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون اور ایس او پیز پر عمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے قوم کی مدد سے دشمن کو شکست دی، صدر مملکت
کورونا صورتحال پر مزید بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا 25 فیصد سے کم ہو کر6 سے 7 فیصد پر آ گیا ہے کیونکہ لوگوں نے سندھ حکومت کی ہدایات کو فالو کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن آج وفاق خود تعلیمی ادارے بند کر رہا ہے۔ ہم عوام سے کوئی چیز چھپاتے نہیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم دفاع پر احتساب عدالت نے طلب کر رکھا تھا۔ ریفرنس میں متعدد صفحات پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔